اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ملک و قوم کی ترقی و کامیابی کا رازپوشیدہ ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

ملک و قوم کی ڈوبتی کشتی کو دیانتدار ، غیور، دلیر اور بے باک و صالح قیادت ہی پار لگا سکتی ہے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 23 اکتوبر 2017 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ملک و قوم کی ترقی و کامیابی کا راز پوشیدہ ہے، ملک و قوم کی ڈوبتی کشتی کو دیانتدار ، غیور، دلیر اور بے باک و صالح قیادت ہی پار لگا سکتی ہے، عوام تمام سیاسی پارٹیوں کو آزما چکے ہیں بدقسمتی سے سابق اور موجودہ حکمران عوامی توقعات پر پور اُترنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے کامیاب عزم نو کنونشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب اپنا قبلہ درست کر تے ہوئے اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان میں حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے والی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری ، قومی اداروں کی تباہی ، گرتی معیشت اور بے پناہ عوامی مسائل کے حل اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پاکستانی غیور عوام کو سینیٹر سراج الحق کا ساتھ دینا چاہیے ۔

ذکر اللہ مجاہد نے وحدت روڈ گراونڈ میں ہونے والے کامیاب عزم نو کنونشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزم نو کنونشن کاکامیاب انعقاد جماعت اسلامی لاہور کے کارکنا ن کی محنت کا نتیجہ ہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اب غاصب و لیٹرے اور جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکے داروں سے ہمیشہ کیلئے جان چھڑائیں تاکہ آنے والی نسلیں مدینہ جیسی ریاست میں پروش پائیں ، جماعت اسلامی پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست دیکھنا چاہتی ہے جس کیلئے لاکھوں قربانیاں دی گئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :