Live Updates

وارڈ لیول پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو گھر گھر جا کر ایک لاکھ پی ٹی آئی کے ممبر بنائینگی ‘اعجازچوہدری

صوبہ خیبر پختون خواہ میں تبدیلی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے ، عمران خان جب وزیر اعظم بنیں گے تو ملک میں کوئی نوجوان بے روزگار نہیں ہو گا تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت بن کر ابھری ہے ،آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گی ‘ورکر کنونشن سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ حلقے کی تمام وارڈ لیول پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ گھر گھر جا کر ایک لاکھ پی ٹی آئی کے ممبر بنائے گی ، تحریک انصاف کے کارکن آگے بڑھ کر ممبرسازی مہم میں بھر پور حصہ لیں او ر چئیرمین عمران خان کے پیغام ہر ووٹر تک پہنچائیں ، تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت بن کر ابھری ہے ،آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گی ، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا ، صوبہ خیبر پختون خواہ میں تبدیلی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے ، عمران خان جب وزیر اعظم بنیں گے تو ملک میں کوئی نوجوان بے روزگار نہیں ہو گا ، موجودہ حکمران شریف خاندان کی لوٹ مار نے ملکی بنیادوں کو کھو کھلا کر دیا ہے پاکستان کا ہر شہری آج سوالاکھ کا مقروض ہے ، حکمرانوں کے کاروبار ترقی جبکہ قومی ادارے خسارے میں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے این اے 127کے زیر اہتمام ٹائون شپ میں منعقدہ ممبر سازی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالعلیم خان ، غلام محی الدین دیوان ،فیاض بھٹی ، شبیر سیال، اشتیا ق ملک ، عرفان احمد ،میاں عثمان ،عفت بخاری ، غزالہ شاہد، عابدہ چٹھہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں ، یوسی چئیرمین ، وائس چئیرمین اور پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی ۔

اعجاز چوہدری نے کہاکہ حکمران اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لئے ملک کو آج شدید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے اس کا واحد حل نئے انتخابات ہے ، غریب عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ،گندہ پانی پینے پر مجبور ہے ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے ،مائیں ہسپتالوں کے باہر بچے جنم دینے پر مجبور ہو چکی ہے جبکہ معیشت ڈوب چکی ہے ، ملکی قرضے میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، 30ہزارکروڑ حکمران اقامے کی آڑ میں ملک سے لوٹ کر بیرون ملک محلات تعمیر کیے ہے ، احتساب کے خوف سے حکمران ملک میں آنے سے ڈر رہے ہے ، پوری قوم چاہتی ہے کہ لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی ان ڈکیت حکمرانوں سے وصول کی جائے ،آنے والے انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنی ہو گی ہم سب پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے دن رات ایک کر دیں ۔

کنونشن سے سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 127کے حلقہ سے اعجاز احمدچوہدری پارٹی کے موزوں ترین امیدوار ہے میں پارلیمانی بورڈ سے ٹکٹ دینے کی سفارش کروں گا ،پنجاب حکومت کی نا اہلیت کی وجہ سے صوبے میں ہسپتالوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوئے ہے ، ہسپتالوں کے باہر بچوں کی ولادت ہو رہی ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف کہتے ہے کہ لاہور کو پیرس بنا دیا زرا حلقہ این اے 120کو دیکھ لیں وہاں کی عوام کو بنیادی سہولتیں ہی میسر نہیں حکومت نے اورنج ٹرین اور جنگلا بس میں سوا ارب روپے کا کمیشن کھایا ابھی لندن کے سواء لا تعداد جائیدادیں سامنے آ رہی ہے ، میاں میر ہسپتال کو چلنے نہیں دیا گیا ، حکومت نے لاہور میں ایک نیا ہسپتال بھی نہیں بنا سکی ، میاں صاحب آپ کو عمران خان نے پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ،کمیشن کھانے اور کھلانے والوں کا سب کا احتساب ہوگا ، میں ممبر سازی شروع کرنے پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، ممبر سازی سے تحریک انصاف گراس روٹ لیول تک منظم اور مضبوط ہو گی ۔

غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چور ٹولے کااحتساب ہونے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی ، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، عوام کی طاقت سے عمران خان نے ملک کے طاقتور شخص کو احتساب کے کٹہر ے میں کھڑا کر دیا ،پی ٹی آئی کی مقبولیت ان حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو رہی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :