وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کاپاکستان جیپ موٹر کار ریلی خنجراب ٹاپ سے کامیاب انداز میں شروع کرنے پر خراج تحسین

پیر 23 اکتوبر 2017 20:03

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کاپاکستان جیپ موٹر کار ریلی خنجراب ٹاپ سے کامیاب ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ملک کے 70 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان جیپ موٹر کار ریلی خنجراب ٹاپ سے کامیاب انداز میں شروع کرنے اور سکیورٹی کے بھرپورانتظامات یقینی بنانے پر فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹرکاظم نیاز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی سطح پر شروع کئے جانے والے اس میگا ایونٹ کے کامیاب طریقے سے خنجراب ٹاپ سے آغاز کرنے اور شاہراہ قراقرم کے ذریعے اس ریلی کے پرامن طریقے سے گزرنے سے امن اور پیار کا پیغام دنیا کو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :