ضیاء الله آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ،ْ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دیدیا

میرا وکیل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مصروف ہے اس لئے جواب جمع کرانے کے لئے وقت دیا جائے ،ْ رکن صوبائی اسمبلی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الله آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت انہیں جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میں ضیاء الله آفریدی پیش پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ میرا وکیل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مصروف ہے اس لئے انہیں جواب جمع کرانے کے لئے وقت دیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر نے کہا کہ یہ بھی کورٹ ہے، ہم نے ریفرنس کو بروقت نمٹانا ہے، اگر آپ جواب جمع نہیں کراتے تو کیا آپ کو سنے بغیر فیصلہ سنا دیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ضیاء الله آفریدی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔