یو این او ڈی سی کے زیر اہتمام ’’انسانی تجارت اور تارکین وطن کی سمگلنگ‘‘ کے عنوان سے علاقائی کانفرنس کل ہو گی

پیر 23 اکتوبر 2017 20:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان میں یو این او ڈی سی کے زیر اہتمام ’’انسانی تجارت اور تارکین وطن کی سمگلنگ‘‘ کے بارے علاقائی کانفرنس کل منگل منعقد ہو گی۔ یو این او ڈی سی کاکنٹری آفس اس وقت حکومت پاکستان کو وسیع البنیاد مملکت پاکستان کے پروگرام (2019-2016ئ) کے ذریعے مدد فراہم کر رہا ہے جو زیادہ سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی انٹرایجنسی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

اس کوشش کے ذریعے یو این او ڈی سی کا کنٹری آفس پاکستان میںپہلے ہی قانون نافذکرنے والے اداروں کو تکنیکی مدد فراہم کرچکا ہے۔ یہ کانفرنس پچھلی علاقائی کانفرنس کا تسلسل ہے، جس کا مقصد نومبر 2015ء میں کراچی میں منعقدہ علاقائی کانفرنس کے دوران تیار کردہ سفارشات کی جدت پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے متعلقہ ممالک کو ایک ساتھ لانے اور علاقے میں غیر قانونی ہجرت کے اٴْبھرتے ہو ئے رجحانات اور نمونوںپر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں گذشتہ کانفرنسوں کی متفقہ سفارشات پر پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے تمام شراکت دار ممالک کے ماہرین اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے۔ کانفرنس میں افغانستان، ایران، ترکی، یونان، سپین، اٹلی، عمان، قطر، بحرین، سعودی عرب، کویت، تھائی لینڈ، ملائیشیا، انڈونیشیا، عراق اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ اہم بین الاقوامی تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :