وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ’’دل جان فائونڈیشن‘‘ کے چیئرمین دل جان خان کی ملاقات فائونڈیشن کی جانب سے صحت و تعلیم میں جاری کاوشوںاور غریب و نادار لوگوں کی خدمت کے حوالہ سے آگاہ کیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:00

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ’’دل جان فائونڈیشن‘‘ کے چیئرمین دل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ’’دل جان فائونڈیشن‘‘ کے چیئرمین دل جان خان نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہائوس میڈیا ونگ سے پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے دل جان فائونڈیشن کی صحت و تعلیم میں جاری کاوشوںاور غریب و نادار لوگوں کی خدمت کے حوالہ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دل جان فائونڈیشن کی سماجی اور معاشرتی خدمات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں سراہا۔