سعودی عرب ، پارٹی میں نازیبا حرکات کرنے پر لڑکے اور لڑکیاں گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 17:20

سعودی عرب ، پارٹی میں نازیبا حرکات کرنے پر لڑکے اور لڑکیاں گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں الجموم پولیس نے ایک ریزورٹ پر چھاپہ مار کر نوجونواں کا رنگ رلیوں کا پروگرام بند کرادیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے جب چھاپہ مارا تو لڑکے اورلڑکیاں تقریب میں موج مستی کرنے میں مشغول تھے۔ انکے قبضے سے نشہ آور اشیاء بھی برآمد ہوئیں ۔ کارروائی مخبر کی رپورٹ پرکی گئی جس نے اطلاع دی تھی کہ ریزورٹ میں کوئی مشکوک پروگرام چل رہا ہے۔ پولیس نے تقریب میں شامل لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :