چیئرمین نیب نے3 مہینوں میں پاناما سمیت میگااسکینڈلز کی رپورٹ طلب کرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اکتوبر 2017 17:14

چیئرمین نیب نے3 مہینوں میں پاناما سمیت میگااسکینڈلز کی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اکتوبر2017ء ) : چیئرمین نیب نے پاناما سمیت تمام میگااسکینڈلز کی رپورٹ طلب کرلی،3مہینوں میں تمام میگااسکینڈلز کی رپورٹس میرے پاس ہونی چاہئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب افسران کااجلاس ہوا،جس میں نیب کیسز، تحقیقات کاعمل سمیت زیرالتواء مقدمات کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے افسران سے پاناما افرادکی لسٹ سمیت تمام میگااسکینڈلز کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ 3مہینوں میں تمام میگااسکینڈلز کی رپورٹس میرے پاس ہونی چاہئیں۔جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا کہ مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بندنہیں رہنے چاہئیں۔اب صرف کام کام اور کام ہوگا۔ہماری اولین ترجیح بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام زیرالتواء کیسزکی تحقیقات کی جائیں گی۔چیئرمین نیب نے مزید کہاکہ نیب افسران کااحتساب سب سے پہلے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :