فرانس،مساجد اورسیاست دانوں پرحملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 8 افراد پرفردجرم عائد

پیر 23 اکتوبر 2017 20:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) فرانس میں مساجد اور سیاست دانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں3 نوعمر لڑکوں سمیت 8 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان میں دائیں بازو کا ایک انتہا پسند بھی شامل ہے جس نے سیاسی رہنماؤں اور مساجد پر حملوں کے لیے ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے، ملزمان کی عمریں 17 سے 29 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں جن پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزم عائد کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سرفہرست ملزمان میں الیگزینڈر نیسین شامل ہے جس نے دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں کے لیے ایک تنظیم بنا رکھی تھی جسے جون میں مارسیل شہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :