ترکی، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک ترک فوجی شہید،3 دہشتگرد ہلاک

پیر 23 اکتوبر 2017 20:00

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ترک ضلع وان کے قصبے باش قلعہ میں علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کے شرپسندوں اور ترک فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی شہید اور 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رسان ادارے کے مطابق وان کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ باش قلعہ قصبے میں پیش آیا جہاںعلیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کے شرپسندوں اور ترک فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک ترک فوجی شہید ، 2 معمولی زخمی اور 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے زیر استعمال ، کلاشنکوف، پسٹلز ،3 دستی بم ،کمپیوٹرز،موبائل فونز،کیمرے اور دیگر اشیاء بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

متعلقہ عنوان :