بیگم نصرت بھٹو مرحومہ کی 6ویں برسی آزاد کشمیر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

تقریبات میں شہدائے جمہوریت کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی

پیر 23 اکتوبر 2017 19:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی صدرو بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شریک حیات مادر جمہوریت خاتون اول محترمہ نصرت بھٹو کی 6 ویں برسی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،صدر چوہدری لطیف اکبر کی خصوصی ہدایت پر چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر بھر میں نتہائی عقیدت و احترام ، نظریاتی عزت و تکریم سے منائی گئی ۔

برسی کے پر وقار تقریبات کا انعقاد ضلعی ، تحصیل ، سٹی مقامات پر پارٹی ، پی ایس ایف یوتھ ونگ ، شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کیا گیا ۔ برسی کی تقریبات میں شہدائے جمہوریت کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی 6 ویں برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے وفاق سمیت چاروں صوبوں ، گلگت و بلتستان و آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ مارشل لاء کے خلاف بحالی جمہوریت کے لئے ان کی طویل ترین قربانیوں کے پیش نظر نظریاتی وابستگیوں سے بالائے طاق ہو کر ان کی یاد گار تعمیر کرتے ہوئے اہم شاہرات کو ان کے نام شے منسوب کیا جائے ، محترمہ نصرت بھٹو نے 1973 ء کے متفقہ آئین ، ایٹمی پروگرام کے حصول اور ملک میں انصاف قانون کی حکمرانی میں بھی شہید ذوالفقار علی بھٹ کے ساتھ مل کر کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی خواتین کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر فورم پر ان کی خدمات ایک رول ماڈل جیسی ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اپنے والد کے بعد انہوں نے ایسی منظم تربیت کی کہ وہ عالمی رہنما و لیڈر کے طور پر آج بھی شہید ہو کر پہچانی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

شوکت جاوید میر نے کہا کہ محترمہ نصرت بھٹو شہید نے جمہوریت کی بحالی ملکی وقار ، عوامی مفاد کی خاطر اپنے 2 جواں سال بیٹوں کی جسد خاکی اٹھائے ،ْبھٹو کو پھانسی کے پھندے پر خوداری سے چڑھتے دیکھا وہ عزم و حوصلے میں کوہ ہمالیہ سے زیادہ مضبوط ارادے کی مالک بہادر خاتون تھیں ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غیرت مند وفاشعاری اور شہیدوں کا وارث ہے جس نے مستقبل میں پاکستان کو اقوام عالم کا لیڈنگ سٹار کشمیر کو بھارت سے آزاد کروانے کا مقصد و مشن اللہ کے حکم خلق خدا کے تعاون سے سرانجام دینا ہے بلاول بھٹو زرداری آنے والی نسلوں کا تابناک مستقبل ہے بلاول بھٹو زرداری خودکش دھماکوں ، لاقانونیت ، دہشت گردی ،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کی ضمانت ہے ۔

متعلقہ عنوان :