سرینگر میں چٹیاکاٹنے کے ایک اور واقعے کے خلاف زبردست مظاہرے ، جھڑپیں ،ْمتعدد افراد زخمی

پیر 23 اکتوبر 2017 19:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںسرینگر کے علاقے بہوری کدل میں خاتون کی چٹیا کاٹنے کے بعد علاقے میں زبردست مظاہرے کئے گئے جس کے بعد بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیںشروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں گھس کر اسے بے ہوش کرنے کے بعد چٹیا کاٹ لی ۔

انہوںنے بتایا کہ جب انہیں ہسپتال میں ہوش آیاتو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی چٹیا کاٹ لی گئی ہے ۔ خاتون کی چٹیا کاٹنے کی خبر پھیلتے ہی سینکڑوں نوجوانوں نے بہوری کدل میں اکٹھے ہوکر مظاہرے کئے ۔ وہ شرمناک واقعات میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :