ایفی ڈرین کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے کل تک ملتوی

پیر 23 اکتوبر 2017 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے کل تک ملتوی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کے جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت منگل تک ملتوی ہوئی۔ کیس کے آخری گواہ تفتیشی افسر امتیاز شاہ پر حنیف عباسی کے وکیل نے جراح کرنا تھی۔

متعلقہ عنوان :