راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کے لئے گھات لگائے بیٹھے 04ملزمان کو گرفتار

پیر 23 اکتوبر 2017 19:55

راولپنڈی23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 04ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے بے نظیر بھٹوہسپتا ل کے علاقہ میں ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان زبیر ، عباس مسلحہ چھری ، معین مسلح 01عدد پستول 30بور معہ04روند،عمران مسلح 01عدد پستول 30بور معہ03روندبرآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :