جہلم،امتحانات کیلئے قائم مراکز کی دو سو گز کی حدود میں دفعہ 144عائد

پیر 23 اکتوبر 2017 17:08

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کیلئے قائم مراکز کی دو سو گز کی حدود میں دفعہ 144عائد کر دی ہے جس کے تحت امتحانات کے مراکز میں امیدواران کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلہ پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

کوئی شخص امتحانی مراکز کی حدود میں کوئی احتجاج نہ کر سکے گا۔ امتحانی مراکز میں کوئی کتاب، متعلقہ تحریری مواد، ڈیجیٹل ڈائریاں، موبائل فون اور ہتھیار وغیرہ لے کر جانے پر پابندی عائد ہو گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اوپن یونیورسٹی کے امتحانات 17اکتوبر سے شروع ہو کر جنوری کے دوسرے ہفتہ تک جاری رہیں گے۔