عوامی خدمت کیلئے ایم پی اے مشیر یا وزیر ہونا ضروری نہیں

سیاست کا مقصدغریب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرناہے، حاجی ملک ریاست سدھریال

پیر 23 اکتوبر 2017 17:08

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ٹکٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن نے قائدین کرنا ہے عوامی خدمت کیلئے ایم پی اے مشیر یا وزیر ہونا ضروری نہیں ، سیاست کا مقصدغریب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنا ،دور افتادہ علاقوں میں صحت پینے کے صاف پانی سڑکوں اور سو ئی گیس جیسی سہولیات کی فراہمی ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 18فتح جنگ وپنڈی گھیب حاجی ملک ریاست سدھریال نے ’صحافیوں‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انھوںنے کہا کہ ایم پی اے وزیر مشیر نہ ہونے کے باوجود حلقے کے عوام کو سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی اور متعدد میگا پراجیکٹس کی منظوری ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ٹکٹ ہمارا مسئلہ نہیں کارکنان ن لیگ اور حلقے کے عوام کے پر زور اصرار پر الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست اقتدار کیلئے نہیںعوامی خدمت کرتے ہیں ۔

سدھریال گروپ سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور علاقے میں سرگرم عمل ہے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے آئندہ چند ہفتوں میں حلقے کے مئی مزید دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لیگی راہنمائوں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور آصف علی ملک ایڈووکیٹ کی قیادت میں حلقے کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں انشاء اللہ ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔