فتح جنگ ،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،چار افراد زخمی

پیر 23 اکتوبر 2017 17:08

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) فتح جنگ پنڈی روڈ پر دو ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سابق سٹی ناظم سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوموار کو صبح پنڈی روڈ پر گڑھی حسو خان موڑ کے پر کوہاٹ سے پنڈی جانے والی کار کار نمبر ی B1665سامنے سے آنے والی ہائی لکس ڈبل کیبن نمبر QAF2937سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار وجاہت اللہ ولد نثار خان سکنہ جنگل خیل کوہاٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ اسامہ ولد وسیم اللہ اور محمد حسن قریشی ساکنان جنگل خیل کوہاٹ زخمی ہو گئے ڈبل کیبن میں سوار سابق سٹی ناظم فتح جنگ اور ن لیگ کے صدر چوہدری ظہور احمد اورعبدالستار زخمی ہو گئے ۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی ملک محمد نواز موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے پٹرولنگ پولیس کی مدد سے تمام زخمیوں اور جاںبحق ہونے والے کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا۔