پیپلز پارٹی نے فیفا کی پاکستان کی رکنیت معطل کرنے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

رکنیت معطل ہونا پاکستان فٹبال ایسوسی ایشن کی ناکامی ہے، اس اہم معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے، تحریک التوا

پیر 23 اکتوبر 2017 17:05

پیپلز پارٹی نے فیفا کی پاکستان کی رکنیت معطل کرنے پر قومی اسمبلی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی نے فیفا کی طرف سے پاکستان کی رکنیت معطل کرنے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ رکنیت معطل ہونا پاکستان فٹبال ایسوسی ایشن کی ناکامی ہے، اس اہم معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو فیفا کی طرف سے پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کے معاملہ پر پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکنیت معطل ہونا پاکستان فٹبال ایسوسی ایشن کی ناکامی ہے اس سے پاکستان فیفا اور ایشین فٹبال فیڈریشن کی طرف سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

اس اقدام سے نوجوان فٹبالرز کا تربیتی پروگرام بھی متاثر ہو گا۔ اس اہم معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ تحریک التوا ڈاکٹر نفیسہ شاہ، شازیہ مری ،عمران ظفر لغاری اور دیگر نے جمع کرائی۔