Live Updates

اداروں کے مابین احترام ہونا چاہیے، ہرادارہ اپنی حدود میں رہ کرکام کرے تو بہت اچھا ہوتا ہے مریم نواز

پیر 23 اکتوبر 2017 17:05

اداروں کے مابین احترام ہونا چاہیے، ہرادارہ اپنی حدود میں رہ کرکام کرے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ہرادارہ اپنی حدود میں رہ کرکام کرے تو بہت اچھا ہوتا ہے،اداروں کے مابین احترام ہونا چاہیے،اس بات کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پاک فوج ہماری ٰ حفاظت کی جنگ لڑرہی ہے، اور ہماری حفاظت کرتی ہے،جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، میرے الیکشن لڑنے کافیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، عمران خان کی قسمت میں رونا دھونا اور خوفزدہ ہونا لکھا ہے تو کوئی کیا کرسکتا ہے، سپریم کورٹ نے کہا تھا ک نیب مردہ ادارہ ہے، اب پتہ نہیںمردہ ادارہ زندہ کیسے ہوگیا ، مسلم لیگ ن متحدہے اور رہے گی ، ملکی ترقی اورمعاشی استحکام کی بدولت نواز شریف لوگوںکے دلوں میں بستے ہیں ، نااہلیت سے پہلے اور بعد میں بھی نوازشریف سیاست کا محور ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کو پتہ ہونا چاہیے کہ سوشل میڈیا کارکنوں کو کون اٹھارہا ہے،فوج ایک ادارہ ہے جو ہمارے لئیاپنی جانیں قربان کرتا ہے۔اگر ہرادارہ اپنی حدود میں رہے اور احترام کرے توسب اس کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں، (ن) لیگ متحدہے رہے گی اور جو اچھل کود آپ کو نظر آرہی ہے باقی جماعتوں میں لیکن نوازشریف ساری سیاست کا محور ہیں، مخالفین کے دلوں کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہوں گی،نااہلی پہلے کی گئی اور فیصلے بعد میں ہوتے ہیں،ایک ہی کیس میں 5بار فیصلے آئے ہیں جن کا پانامہ میں نام ہی نہیں تھا، ان پر مقدمات چل رہے ہیں،مقدمہ پہلے چل رہا ہے،ثبوت بعد میں ڈھونڈے جارہے ہیں،جو طریقہ چل رہا ہے اس سے انصاف کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب مردہ ادارہ ہے اب اللہ جانتا ہے کہ برا ادارہ اچھا کیسے بن گیا، اس نااہلی نے میاں صاحب کو بہت فائدہ دیا، ہمارے ناراض کارکنوں کواس فیصلے نے نوازشریف کے ساتھ کردیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے کارکن ہمارے اثاثہ ہیں، جہاںپارٹی مجھے ذمہ داری دے گی میں پارٹی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دوں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے، کئی لوگوں کی قسمت میں سب سے خوفزدہ ہونا ہوتا ہے،عمران خان ان میں سے ہی ہیں،پارٹی اگر چاہتی ہے کہ مجھے کوئی کردار ملے تو اس پر عمل کروں گی، حمزہ شہباز سے کوئی اختلاف نہیں میرے چھوٹے بھائی ہیں ، پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ ٰ
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات