پاک افواج سے اظہار یکجہتی ،پیس ایمبیسڈر کے تحت سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول 7نومبر سے کوٹر ی میں منعقد ہوگا

پیر 23 اکتوبر 2017 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عثمانی ایسوسی ایٹ کے اشتراک سے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے سندھ امن اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز مورخہ 7نومبر 2017سے کوٹری ملک اسد سکندر گرائونڈ جامشورو میں ہوگا ۔فیسٹیول کے چیف آرگنائزر گینز ورلڈ ریکارڈ ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ فیسٹیول میں کرکٹ ،فٹ بال ،مارشل آرٹ اور ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کا افتتاح کرکٹ میچ سے ہوگا جس میں عثمانی ایسوسی ایٹ کراچی اور عثمانی ایسوسی ایٹ کوٹری کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی جبکہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں مارشل آرٹ شو اور ٹیبلو کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائیگا ۔اورنگزیب سلطان نے بتا یا کہ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے ساتھ پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ہماری بہادر افواج اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر وطن اور قوم کی دفاع میں شب روز مصروف ہے ہم اپنی افواج کے ایک ایک سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں اور ملک و قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے جاری آپریشن رد الفساد کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :