آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل کیماڑی محمڈن نے جیت لیا

پیر 23 اکتوبر 2017 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کراچی ایسٹ کے زیر اہتمام نیشنل فائٹر فٹ بال گرائونڈ کالا پل پر منعقدہ "آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ "کا ٹائٹل کیماڑی محمڈن نے جیت لیا ،کھیلے گئے فائنل معرکہ میں ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم گلشن اتحاد کو حیرت انگیز طور پر 1-0سے شکست دیکر کیماڑی محمڈن نے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

فاتح کلب کی جانب سے فیصلہ کن گول حبیب الرحمن نے کیا ۔جبکہ گلشن اتحاد نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کردیئے ۔

(جاری ہے)

فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہما ن خصوصی پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر خادم علی شاہ ،جنرل سیکریٹری رحیم بخش بلوچ ،پیپلز پارٹی کے رہنماء مرزا اختیار بیگ DFAایسٹ کے سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان ،سید عثمان شاہ ،صدر ایسٹ خالد تنولی ،سیکریٹری ملیر شاہد تاج ،فتح محمد بلوچ ،ممبر سندھ کونسل عبدالعزیز ،اجمل خٹک ،ظفر اقبال ،نائب صدر ایسٹ محمد حسن وارثی ،عبدالقیوم لاسی ،ماسٹر ریاست علی ،فدا ناز ،رضا خان ،پرویز قاسو ،کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات موجود تھیں فائنل میں میچ میں ریفریز کے فرائض شوکت حسین ،نصیر عمر بلوچ اور عبدالکریم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد نواز عباسی تھے ۔

متعلقہ عنوان :