سر کا ر ی ہسپتا لو ں کو شمسی بجلی کی فراہمی کیلئے غو ر کیا جا رہا ہے،ڈاکٹرسکندر میندھرو

پیر 23 اکتوبر 2017 16:57

سر کا ر ی ہسپتا لو ں کو شمسی بجلی کی فراہمی کیلئے غو ر کیا جا رہا ہے،ڈاکٹرسکندر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ سر کا ر ی اسپتا لو ں کو شمسی بجلی کی فراہمی کیلئے غو ر کیا جا رہا ہے ۔اس مقصد کیلئے یو ر پیئن کمپنی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہاسپٹل بدین کو سو لر ائز کر نے کیلئے مطا لعہ رپو ر ٹ تیا ر کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مذکو ر ہ کمپنی نے اپنے مصا ر ف پر ازخو د اسٹڈی کرنے کی پیش کش کی ہے کمپنی کی ٹیم ہفتہ روا ں میں بدین جا کر ڈی ایچ کیو بدین کیلئے در کا ر شمسی بجلی کا تخمینہ لگا ئے گی اور اس با ر ے میں لا گت ،پا ئیداری اور دیگر تما م پہلو ئو ں کے با ر ے میں تفصیلی اسٹڈی رپو ر ٹ پیش کرے گی ۔

ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ حکومت توانا ئی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے دیر پا ،سستے ،قا بل عمل اور پا ئیدا ر منصو بو ں کی حو صلہ افزائی کرنا چا ہتی ہے اور اسپتا لو ں کو چو نکہ 24گھنٹے بجلی کی لا زمی ضرورت ہو تی ہے اس لئے ہسپتا لو ں کو بلا رکا وٹ بجلی کی فراہمی کیلئے تما م طر یقو ں اور قا بل عمل منصو بو ں پر عمل کر نا چا ہتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سکندر میندھرو نے بتا یا کہ یو رپئین کمپنی جو اس ضمن میں مہا ر ت رکھتی ہے اور اپنی خدما ت پیش کر نا چا ہتی ہے کو کہا گیا ہے کہ بدین ہا سپٹل کو شمسی بجلی کی ضروریات اور اخراجا ت کی تفصیلی مطا لعہ رپو ر ٹ پیش کی جا ئے اگر شمسی بجلی کی فرا ہمی کی رپو ر ٹ قا بل عمل ہو ئی تو پہلے مرحلے میں بدین ہسپتال کو سو لر ائز کیا جا ئے گا ۔

جس کے بعد اس پرا جیکٹ کی کا میا بی اور پا ئیداری کی صو ر ت میں صوبے کے دیگر سر کا ر ی ہسپتا لو ں کو بھی شمسی بجلی کی فرا ہمی کیلئے اقدا ما ت کئے جا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :