بنکوں سے اپنی رقم نکلوانے پرودہولڈنگ ٹیکس تاجروں کیلئے پریشانی کا باعث ہے‘راجہ عدیل

بینکوں سے لین دین پر ٹیکس سے تاجر متبادل ذرائع استعمال کرینگے ،بینکنگ سیکٹر متاثر ہوگا‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 23 اکتوبر 2017 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) تاجر رہنماانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ بنکوں سے اپنی جمع رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ تاجروں کیلئے پریشان کا باعث ہے کاروباری اداروں کو ملازمین کی تنخواہوں کی مداور دیگر کاروباری ضروریات کیلئے بنکوں سے کیش کا لین دین کرنا پڑتا ہے ،بنیکوں سے لین دین، چیک جمع کروانے ، ڈرافٹ پے آرڈر بنوانے، ٹی ٹی ،رقوم کی منتقلی اور بنکوںس ے رقوم نکلوانے سمیت صارفین کیلئے بینکنگ سیکٹرکی تمام سہولیات پر ٹیکس عائدہونے سے تاجر برادری اور صنعتکاروں پرمالی بوجھ بڑھ گیا ہے بنکوں میں اپنی ہی رقم پر حکومت ٹیکس کاٹ لیتی ہے جو زیادتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوہا مارکیٹ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ عدیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بھی اس ٹیکس کے مضر اثرات پر معاشی پالیسی رپورٹ میں حکومت کو خاتمہ کی سفارشات کرچکا ہے حکومت یہ ٹیکس ان افراد پر لگائے جو ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں۔ تاجر برادری پہلے ہی ایمانداری سے حکومت کے تمام ٹیکس ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلواسطہ ٹیکس پر انحصار کم کرکے ٹیکس نیٹ کو بڑھائے اور بنکوں سے اپنی رقم نکلوانے پر ٹیکس کا خاتمہ کرے تاکہ تاجر برادری یکسوئی سے اپناکاربار جاری رکھ سکیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر حکومت نے بنکوں سے لین دین پر ٹیکس کا خاتمہ نہ کیا تو تاجر برادری احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :