ایس ڈی پی آئی اور پاکستان سینٹر فار فلانتھراپی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت دستخط

پیر 23 اکتوبر 2017 16:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور پاکستان سینٹر فار فلانتھراپی ( پی سی پی) نے پیر کو مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے سماجی ترقی اور مقامی آبادیوں کی بہبود کیلئے تحقیق اور دوسرے علمی شعبوں میں تعاون کریں گے۔ مفاہمت کی یادداشت پر ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اور پی سی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شازیہ مقصود امجد نے دستخط کئے۔

ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی اور پی سی پی کے درمیان تعاون اس اہم شعبہ میں سول سوسائٹی کے مل کر کام کرنے کی جانب اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے حکومت، سول سوسائٹی اور نجی شعبے سمیت تمام متعلقہ شعبوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک منصفانہ اور سب کی شمولیت پر مبنی معاشرے کیلئے مل کر کام کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس حوالہ سے ایس ڈی پی نجی شعبہ کے ساتھ بھی روابط استوار کر رہا ہے تاکہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی بہتر اور مربوط انداز میں کی جا سکے۔ پی سی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شازیہ مقصود امجد نے اپنی گفتگو میں دونوں اداروں کی درمیان تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلانتھراپی جیسے اہم شعبہ میں مشترکہ تحقیق شعبہ کی بہتری اور معاشرے میں بہتر کردار اور خدمت گزاری میں معاون ثابت ہو گی۔ ایس ڈی پی آئی اور پی سی پی نے مفاہمت کی یادداشت کے تحت سماجی ترقی کے مختلف شعبوں کیلئے آگاہی پر مبنی مشترکہ کاوشوں پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :