سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

پیر 23 اکتوبر 2017 16:52

سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی، سینیٹر جاوید عباسی اور سینیٹر ستارہ ایاز شامل ہیں جو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :