تعلیمی اداروں اور بنکوں کی سکیورٹی چیک کرنے کی ہدایات جاری

پیر 23 اکتوبر 2017 16:52

سرگودھا۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تعلیمی اداروں اور بنکوں کی سکیورٹی چیک کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ادارہ سکیورٹی سے متعلقہ احکامات پر عملدرآمد نہیں کررہا اس کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں اور بنکوں کو چیک کریں اور جہاں پر سکیورٹی میں کوئی کمی دیکھیں تو اسے دور کرنے کیلئے احکامات جاری کریں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔