محکمہ ایکسائز کا ریکوری مکمل نہ کرنیوالے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

پیر 23 اکتوبر 2017 16:52

سرگودھا۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)محکمہ ایکسائز نے ریکوری مکمل نہ کرنیوالے افسران کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ریکوری کا مقررہ ٹارگٹ ہر صورت میں پورا کریں، ایسا نہ کرنیوالے افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائیگا، اس سلسلہ میں حکومت نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز مالی سال 2017-18؁ء کی پہلی ششماہی کا ٹارگٹ 31 دسمبر تک پورا کریں ایسا نہ کرنیوالوں افسران کو فوری طور پر ہٹا کر ان کی جگہ نئے افسران کو تعینات کردیا جائیگا۔