بڑھتی ہوئی آبادی کا کنٹرول وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 23 اکتوبر 2017 16:52

سرگودھا۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنرسرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کا کنٹرول وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ملکی وسائل محدود ہوں اور آبادی لامحدود تو ملکی معیشت اور ترقی بری طرح متاثر ہوگی، ہمیں اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے آبادی میں کنٹرول کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے او ربچوں کی پیدائش میں وقفہ کیلئے حکومتی اقدامات کیلئے منصوبہ بندی کرنا چاہیے۔

انہوںنے اس امر کا اظہارمحکمہ بہبود آبادی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں ‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض اور ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی ملک مظہر اقبال کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی مظہر اقبال نے اجلاس کو آبادی کے کنٹرول کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔