اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

پیر 23 اکتوبر 2017 16:40

راجن پور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ضلع راجن پور کے بارہ کیسز میں سے چھ حل ہو چکے ہیں باقی چھ پراسیس میں ہیں۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اورسیز پاکستانیز کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر ،اے ڈی سی آر میاں غلام رسول ،اے سی روجھان شاہد ملک، ایس این اے عبدالرحمان، تحصیل داروں اور کانونگو نے شرکت کی ۔ڈی سی نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کے جو بھی کیس ہیں ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر ایس این اے عبدالرحمان نے اورسیز پاکستانیوں کے سلسلے میں ڈی سی کو بریفنگ دی۔