محمد نواز شریف کیخلاف ہر سازش ناکام ہوگی، اعجاز حسین شیرازی

پیر 23 اکتوبر 2017 16:39

سرگودھا۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) یوتھ ونگ تحصیل بھلوال کے صدر سید اعجاز حسین شیرازی نے کہاہے کہ محمد نواز شریف کیخلاف عمران خان کی ہرسازش ناکام ہوگی ، گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت کا قو می تعمیر وترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا، انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک ِ انصاف کے عمران خان اپنے سیاسی مستقبل کو تاریک دیکھ کر گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح وہ اس بار بھی ناکام ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :