Live Updates

عمران خان کی منفی سیاست ناکام ہوچکی ہے ،رانا منورغوث

پیر 23 اکتوبر 2017 16:39

سرگودھا۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ )ن (کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کا ایجنڈا نہ رکھنے کی بنا ء پر قوم کے سامنے ایک غیر سنجیدہ سیاستدان کے طور پر بے نقاب ہوچکے ہیں ، گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس عمران خان معیشت پر گمراہ کن پر پروپیگنڈا کرکے قوم میں مایوسی پھیلا رہے ہیں حالانکہ و رلڈ بنک بھی معیشت میں بہتری لانے پر حکومت کی کوششوں کا اعتر اف کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف کی مثبت پالیسیوں سے ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور وطن ِعزیز مسائل سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :