سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو صرف ایک سال کا ورک ویزہ جاری کرنے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اکتوبر 2017 16:16

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو صرف ایک سال کا ورک ویزہ جاری کرنے کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی وزارت لیبر نے اعلان کیا ہے کہ وہ نجی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے ورک ویزے کی مدت میں کمی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وازارت نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی کے مطابق اب سے غیر ملکیوں کو صرف ایک سال کا ورک ویزہ جاری کیا جائے گا۔ جبکہ غیر ملکی گھریلو ملازمین اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو 2 سال کا ورک ویزہ جاری کیا جائے گا۔ تاہم اس بات کا ابھی علم نہیں ہو سکا کہ اس نئی ویزہ پالیسی کے لیے ویزہ فیس پرانی ہی رہے گی یا کم زیادہ ہو گی۔

سعودی عرب کا غیر ملکیوں کو صرف ایک سال کا ورک ویزہ جاری کرنے کا اعلان

متعلقہ عنوان :