مسلم لیگ ن نے مجھے بھی فارورڈ بلاک بنانے کا مشورہ دیا تھا، جاوید ہاشمی

میں نے بلاک بنانے سےانکارکردیا تھا،ن لیگ کوآج احساس ہواہوگا کہ فارورڈ بلاک اچھا قدم نہیں،سابق وفاقی وزیرکابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اکتوبر 2017 16:05

مسلم لیگ ن نے مجھے بھی فارورڈ بلاک بنانے کا مشورہ دیا تھا، جاوید ہاشمی
ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اکتوبر2017ء ) : سابق سینئروفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے مجھے بھی پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنانے کا مشورہ دیا تھا،لیکن میں انکارکردیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کوآج احساس ہوا ہوگا کہ فارورڈ بلاک اچھا اقدام نہیں ہوتا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے فارورڈ بلاک بنانے کا مشورہ بھی ن لیگ نے دیا تھا۔لیکن میں فارورڈ بلاک بنانے سے انکارکردیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے خودکش حملہ کرکے اپنی نشست چھوڑی تھی۔ میں پارلیمنٹ سے استعفیٰ نہ دیتاتوپارلیمنٹ کا آخری دن ہوتا۔

متعلقہ عنوان :