حلقہ این اے 4 پشاور میں انتخابی مہم 24 اکتوبر رات 12بجے سے قبل ختم کی جائے، الیکشن کمیشن

پیر 23 اکتوبر 2017 16:07

حلقہ این اے 4 پشاور میں انتخابی مہم 24 اکتوبر رات 12بجے سے قبل ختم کی جائے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ انتخابی مہم 24 اکتوبر رات 12بجے سے قبل ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 اکتوبر کی رات کے بعد کسی قسم کے اجتماع یا انتخابی مہم میں ملوث امیدوار یا سیاسی جماعت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس خلاف ورزی پر 6 ماہ قید یا ایک ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔