مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیں اتارے جانے کا دن 27 اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

پیر 23 اکتوبر 2017 16:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیں اتارے جانے کا دن 27 اکتوبر کو آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں انتظامات کے لئے قائم سب کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو وزارت امور کشمیر میں ہوگا جس میں اس سال یوم سیاہ کی تقریبات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس دن دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرنے کے لئے ریلیاں اور دیگر پروگرام منعقد کریں گے۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی پروگرامز منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :