حکومت صوبہ بھر کے ہائی اورہائیرسیکنڈرسکولوں میں کمپیوٹرلیبارٹریز قائم کررہی ہے ، محمود خان

پیر 23 اکتوبر 2017 16:07

حکومت صوبہ بھر کے ہائی اورہائیرسیکنڈرسکولوں میں کمپیوٹرلیبارٹریز ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں نوجوانوںکوجدیدسائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی علوم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے صوبہ بھر کے تمام ہائی اورہائیرسیکنڈرسکولوں میں کمپیوٹرلیبارٹریاں قائم کی جارہی ہے تاکہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچے جدید دورکے ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرسکے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گورنمنٹ ہائی سکول لابٹ مٹہ سوات میں آئی ٹی لیب کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع اے ڈی او سوات کے علاوہ عمائدین علاقہ بھی کثیرتعداد میں موجودتھے۔ محمود خان نے کہا کہ حکومت نے سرکاری سکولوںکا معیار بہتر بنانے اورطلباء کودورجدید کے تقاضوں کے مطابق تمام ترسہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کی ہے کیونکہ سرکاری میں غریب اورمتوسط طبقے کے لوگوں کے بچے پڑھتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے سکولوںمیںاساتذہ کی کمی کوپوراکرنے کے لئے این ٹی ایس کے ذریعے 42 ہزار اساتذہ بھرتی کیے ہیں‘اسی طرح تمام سکولوں میں فرنیچر اوردیگر ضروریات کو پوری کردی ہیں ۔بعد ازاں انہوںنے فیتہ کاٹ کر آئی ٹی لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔