سی پیک کے مخالفین حکومت کو غیرمستحکم کرنے پر تلے ہیں، سازشی ہمیشہ کیطرح پھر ناکام ہونگے‘پرویز ملک

عمران شیخ رشید جمہوریت کیلئے خطرہ ہیںکرپٹ ترین افراد کو پی ٹی آئی چیئر مین تحفظ کی فراہم کر رہے ہیں‘عمران نذیر

پیر 23 اکتوبر 2017 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کی جوڑی جمہوری نظام کے لئے خطرے کی علامت ہیں‘ ملک بھر کے کرپٹ ترین افراد کو عمران خان تحفظ کی چھتری فراہم کر رہے ہیں، سی پیک کے مخالفین حکومت کو غیرمستحکم کرنے پر تلے ہیں، سازشی ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام ہونگے، حکومت نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا، لوڈشیڈنگ کا جن قابو کر لیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنے والے عناصر کو عوام نے ہر بار مسترد کیا ہے،ملک میں افرا تفری پھیلانے ملک کو انارکی کی طرف لے جانے میں عمران خان کا اہم کردار ہے ،ایک پارٹی کانشئی سربراہ اپنے ارد گرد بڑے بڑے چوروں کو تحفظ دئے ہوئے ہے ، ایسا نام نہادسیاستدان ملک کی باگ ڈور کیا سنبھالے گا جو ہر وقت نشے میں رہتا ہو ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رہنماں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب، رمضان صدیق بھٹی،چوہدری شہباز سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ، یہ پاکستان اور محب وطن عوام کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے سیسہ پلائی دیوار بن کر سازشوں کا مقابلہ کیا اورباطل کو شکست دی،عمران کے لیفٹ رائٹ موجودبنکوں کے نادھندہ اور چورہٹا دئے جائیں یا وہ چھوڑ جائیں،تو ان کی بولتی بند جائے۔

متعلقہ عنوان :