ڈی پی او ہری پور سید شہزاد ندیم بخاری ریفریشر کورس کیلئے آئندہ ماہ امریکہ جائیں گے

پیر 23 اکتوبر 2017 15:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈی پی او ہری پور سید شہزاد ندیم بخاری کی آئندہ ماہ ریفریشر کورس کیلئے امریکہ روانگی کی اطلاعات اور پروموشن کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری پاکستان اور امریکہ کے مابین جدید ٹیکنالوجی کے تبادلہ کے معاہدہ کے تحت جاری کورس میں شرکت کیلئے اگلے ماہ دو ہفتہ کی خصوصی ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔

پاکستان اور امریکہ کے مختلف اداروں کے افسران کا مشترکہ کورس کافی عرصہ سے امریکہ میں جاری ہے۔ رواں سال ڈی پی او ہری پور سید شہزاد ندیم بخاری کا نام بھی متوقع لسٹ میںشامل ہے۔ قبل ازیں ہری پور سے ڈی پی او خرم رشید اور محمد علی گنڈاپور مذکورہ کورس میں شرکت سے واپسی پر ڈی پی او سے ڈی آئی جی پروموٹ ہو چکے ہیں، اب ہری پور سے سید شہزاد ندیم بخاری کی کورس میں متوقع شرکت کے بعد ان کی جلد پروموشن کے بھی قوی امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :