شہر میں نکاسی آب کے راستوں پر تجاوزات کے خاتمہ سے متعلق ہائی کورٹ میں دائر رٹ سماعت کیلئے منظور

پیر 23 اکتوبر 2017 15:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایبٹ آباد شہر میں پرانے نکاسی آب کے راستوں پر تجاوزات کے خاتمہ اور سینا لیبارٹری کے قریب نالے میں پائپ لائن بچھانے سے متعلق ہائی کورٹ ایبٹ آباد میں دائر رٹ سماعت کیلئے منظور کر لی گئی، تاریخ سماعت کا تعین ابھی باقی ہے۔ ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے شعور فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے 16 مقدمات دائر کر کے عوام کو ان کا حق دلانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے جن میں ایک کے سوا تمام مقدمات میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے، چند ایک تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

میڈیا کے ساتھ ایک نشست کے دوران انہوں نے بتایا کہ سماعت کیلئے منظور ہونے والی حالیہ رٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے 11 محکمہ جات کو فریق بنایا گیا ہے جس میں سماعت کیلئے تاریخ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے خلاف پائن ویو روڈ اور لیڈی گارڈن مقدمات نعمان رشید بنام صوبائی حکومت میں عدالت نے لیڈی گارڈن میں پختہ تعمیرات روکنے اور گھاس لگانے کے احکامات جاری کئے۔

کیہال اربن، ملکپورہ وغیرہ آبنوشی منصوبہ پر رٹ 529-A/17، ظفر اقبال بنام صوبائی حکومت رٹ نمبر 876/17، عابد حسین بنام صوبائی حکومت لیڈی گارڈن 75 کینال رقبہ محفوظ بنانے کی رٹ، اقلیتی شہری شام لال کی سول ریویو ایم ای او کے تحت عبادت کی اجازت، شام لال بنام کمشنر ہزارہ، سردار رمضان بنام حکومت خیبر پختونخوا، 2 نومبر کو متوقع حویلیاں مندر مقدمہ کی سماعت کے علاوہ سردار خرم بنام سرکار، اسد حسین بنام صوبائی حکومت اور سید افتخار حسین شاہ بنام صوبائی حکومت کے مقدمات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :