ایس ڈی ایف او کاغان نے بھونجہ کے مقام پر 30 من چلغوزہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سمگلر پر بھاری جرمانہ عائد

پیر 23 اکتوبر 2017 15:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایس ڈی ایف او کاغان نے نفری کے ہمراہ بھونجہ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران 30 من چلغوزہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سمگلر پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات ذرائع کے مطابق ڈی ایف او کاغان اعجاز قادر کی ہدایت پر ایس ڈی ایف او نثار خان نے نفری کے ہمراہ بھونجہ کے مقام پر ناکہ کے دوران کوسٹر نمبر ایل ای ٹی 4306 روک کر 30 من چلغوزہ برآمد کیا ہے۔

چلغوزہ گلگت سے مانسہرہ سمگل کیا جا رہا تھا۔ ایس ڈی ایف اور کاغان نثار خان نے ایک سال قبل بھی ساڑھے تین سو فٹ دیار کی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹمبر سمگلروں پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ عوامی حلقوں نے شاندارکارکردگی پر ایس ڈی ایف او کاغان نثار احمد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :