بلال ٹائون کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار خاتون سے زیوراور نقدی چھین کر فرار

پیر 23 اکتوبر 2017 15:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایبٹ آباد کے پوش علاقہ بلال ٹائون کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار خاتون سے زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بلال ٹائون کے قریب مسماة (م) پیدل اپنے گھر جا رہی تھی کہ راستہ میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار خاتون کا پرس چھین کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے پرس میں نقدی اور طلائی زیورات موجود تھے۔ تھانہ نواں شہر سے ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کے باعث مکینوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ مکینوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر سمیت تھانہ کے دیگر اہلکاروں کو ڈیوٹی کا پابند بناتے ہوئے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔