این ٹی ایس کوالیفائیڈ ٹیچرز نے مستقل نہ کرنے پر 29 اکتو بر کو بنی گالہ کے باہر دھرنے ..
تازہ ترین : 1

این ٹی ایس کوالیفائیڈ ٹیچرز نے مستقل نہ کرنے پر 29 اکتو بر کو بنی گالہ کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) این ٹی ایس کوالیفائیڈ ٹیچرز نے مستقل نہ کرنے پر 29 اکتو بر کو بنی گالہ کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔این ٹی ایس کوالیفائیڈ ٹیچرز کا ایک ہنگامی اجلاس آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ہری پور کے صدر احسان خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 29 اکتوبر کو ہونے والے بنی گالا دھرنے کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام کیڈرز کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر حکومت نے 28 اکتوبر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے اور ہمیں مستقل نہ کیا تو 29 اکتوبر کے دھرنے میں ہری پورسے بہت بڑے قافلے کے ساتھ شرکت کریں گے۔ تمام این ٹی ایس اساتذہ نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ 29 اکتوبر کو اپنے حقوق کیلئے گھروں سے نکلیں گے۔ آخر میں اساتذہ نے صوبائی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 23/10/2017 - 15:41:20

اپنی رائے کا اظہار کریں