بھارت کی ایک ریاست میں سنگدل باپ کا موت کے منہ میں جاتی اپنی بیٹی کو گردہ عطیہ دینے سے انکار

د و سری ریاست میں محبت کے ہاتھوں مجبور لڑکی گردہ بیچنے اسپتال پہنچ گئی

پیر 23 اکتوبر 2017 15:41

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بھارت میں محبت کے ہاتھوں مجبور خاتون اپنا گردہ بیچنے اسپتال پہنچ گئی،پولیس نے لڑکی کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کرد یں ۔ بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ لڑکی محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر دہلی کے اسپتال اپنا گردہ فروخت کرنے پہنچ گئی، اسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی رپورٹ فورا پولیس کو دی جس پر لڑکی کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خاتون نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ بہار کی رہائشی ہے اور ایک شخص کی محبت میں گرفتار ہوگئی تاہم والدین نے شادی سے انکار کردیا جس پر وہ گھر چھوڑ کر اتر پردیش چلی گئی جہاں وہ لڑکا بھی رہائش پذیر تھا، لڑکے نے پیسوں کو مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پیسے دے گی تو ہی شادی کرے گا۔ دوسری طرف بھارتی ریاست تیلنگانہ کے ضلع خمام میں ایک باپ نے موت کے منہ میں جاتی اپنی بیٹی کو گردے کا عطیہ دینے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میری اپنی زندگی کا بھی کوئی مقصد ہے اور میں کسی کی زندگی بچانے کے لئے اپنا گردہ عطیہ کر کے اپنی زندگی خراب نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی بیٹی کا گردہ فوری طور پرتبدیل نہ کیا گیا تو وہ مر جائے گی۔

متعلقہ عنوان :