بھارت میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ کرکے ہلاک کردیا

پیر 23 اکتوبر 2017 15:41

اتر پردیش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گا ئو ں امرت پور میں جنگل کے قریب تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ کرکے ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 10 سالہ اندریش گنے کے کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران تیندوے نے حملہ کیا جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد بچے کو فورا اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

متعلقہ عنوان :