ایران و عراق جانیوالا زائر ایران میں مبینہ مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث انتقال کر گیا

پیر 23 اکتوبر 2017 15:40

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایران و عراق میں جانے والے زائرین میں سے ایک زائر ایران میں مبینہ مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث انتقال کر گیا ،متوفی کی نعش آبائی شہر گوجرہ پہنچ گئی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ سے درجن سے زائد افراد پر مشتمل گروپ ایران و عراق میں زیارات مقدسہ کے لیے غلام رضا بخاری نامی شخص لے کر گیا جس میں علی پارک گوجرہ کا رہائشی باباغلام عباس نامی شخص بھی شامل تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 65سالہ باباغلام عباس وہاں جاکر علیل ہو گیا جسے گروپ لیڈر غلام رضا بخاری نے مبینہ طور پر مناسب خوراک اور مناسب طبی سہولیات فراہم نہ کیں۔’’آئی این پی‘‘جس کے باعث باباغلام عباس انتقال کر گیا۔متوفی کی نعش گذشتہ روز بذریعہ ایمبولینس ایران سے براستہ کوئٹہ گوجرہ پہچائی گئی ۔نعش گوجرہ پہنچنے پر گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔واضح رہے جانے والے گروپ کے دیگر افراد ابھی گوجرہ واپس نہیں پہنچے۔جبکہ متوفی کے اہل خانہ نے قانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام سے واقعہ کانوٹس لیکر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :