Live Updates

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے، نوجوانوں کو نوکریاں دینے کیلئے بزنس کمیونٹی کو مددکرنا ہوگی،طرزحکمرانی بہتر کریں تو لوگ سرمایہ کاری کریں،آج لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ اصل مسئلہ ہی کرپشن ہے، صنعتی ترقی سے براہ راست ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا، خیبرپختونخواہ سب سے پرامن صوبہ بن چکا ہے،پانامہ اسکینڈل کے بعد کرپشن کے ایشورپبلک ہوگئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ظہرانے سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ے، نوجوانوں کو نوکریاں دینے کیلئے بزنس کمیونٹی کی مددکرنا ہوگی،طرزحکمرانی بہتر کریں تو لوگ سرمایہ کاری کریں،آج لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ اصل مسئلہ ہی کرپشن ہے، صنعتی ترقی سے براہ راست ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا، خیبرپختونخواہ سب سے پرامن صوبہ بن چکا ہے،پانامہ اسکینڈل کے بعد کرپشن کے ایشورپبلک ہوگئے۔

پیر کو صنعتکاری کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کہا کہ چار سال سے اقتدار میںہوں کوئی فیکڑی نہیں لگائی،خیبرپختونخواہ میں سترفیصد جرائم کا خاتمہ ہوگیا ہے،بکتربند گاڑیوں میں کوئی بزنس نہیں ہوتا،خیبرپختونخواہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے، پولیس میں اینٹی ایس کی ذریعے بھرتیاں کی گئیِں،خیبرپختونخواہ سب سے زیادہ پرامن صوبہ بن چکا ہے،خیبرپختونخواہ پولیس کو غیر سیاسی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کو نوکریاں دینے کیلئے بزنس کمیونٹی کی مدد کرنا ہوگی،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے، انہوں نے کہا کہ یمن کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جس کی سب سے زیادہ نوجوان آبادی ہے،طرزحکمرانی بہتر کریں،تو لوگ سرمایہ کاری کریں گے،خیبر بنک سے کوئی قرضہ نہیں لیاگیا،پاکستان اسٹیل مل ہمارے سامنے تباہ ہوگئی،آج لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ اصل مسئلہ کرپشن ہے، ایف بی آرکو ایک ادارہ بنانے کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے،عوام سے جبری ٹیکس وصولی جاری ہے،انہوں نے کہا کہ پانامہ اسکینڈل کے بعد کرپشن کے ایشوز پبلک ہوگئے،صنعتی ترقی سے براہ راست ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا، براہ راست ٹیکسوں سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات