Live Updates

نوازشریف اور ان کا خاندان پاناما کیس میں جواب نہیں دے سکا،عمران خان نے 41 سال پرانا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کرایا،جمائما کی بھیجی گئی منی ٹریل بینک ٹرانزیکشن ہے کسی قطری کا خط نہیں

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اکتوبر 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کا خاندان پاناما کیس میں جواب نہیں دے سکا،عمران خان نے 41 سال پرانا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کرایا،جمائما کی بھیجی گئی منی ٹریل بینک ٹرانزیکشن ہے کسی قطری کا خط نہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہالیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان پر کئے گئے کیس میں اب کچھ باقی نہیں بچا، عمران خان نے 41 سالہ پرانا ریکارڈ بھی جمع کرادیا اور عدالت کو بتایا کہ نیازی سروسز میں ان کا ایک روپے کا بھی شئیرنہیں تھا اور لندن فلیٹ کیری پیکر سیریز کھیل کر خریداعمران خان نے 41 سال پرانا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کرایا جب کہ جائما خان نے تمام پیسے کی منی ٹریل بھیجی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جمائما کی بھیجی گئی منی ٹریل بینک ٹرانزیکشن ہے کسی قطری کا خط نہیں۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جس دن جمائما خان نے پہلی منی ٹریل بھیجی تھی ان کا کیس ختم ہوگیا تھا جب کہ جج صاحب نے بھی کہا کہ آپ کا کیس تو ختم ہوگیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا جج صاحبان نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ کیس کو طوالت دینا چاہتے ہیں اور انہوں نے مزید دو روز مانگ لئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات