سابق وزیراعظم نوازشریف (آج )جدہ سے اسلام آباد پہنچیں گے

پیر 23 اکتوبر 2017 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف آج پیر کو جدہ سے اسلام آباد پہنچیں گے، گزشتہ روز نوازشریف لندن سے جدہ پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا،اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں،نوازشریف پرواز پی 742 سے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچیں گے،احتساب عدالت نے نواز شریف کو 26اکتوبر کو طلب کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو تفصیلات کے مطابق نوازشریف آج(منگل)کو جدہ سے اسلام آباد پہنچیں گے، نوازشریف قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 742سے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچیں گے، نوازشریف کے احتساب عدالت نے 26اکتوبر کو طلب کررکھا ہے،اس سے قبل نوازشریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کرنے لندن گئے تھے۔بیگم کلثوم نواز لندن میں گلے کے کینسر کا علاج کروارہی ہیں،نوازشریف نے گزشتہ روز لندن سے واپسی پر سعودی عرب بھی ایک دن قیام کیا،جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا،اور اہم شخصیات سے ملاقاتیںکیں۔

متعلقہ عنوان :