مقبوضہ کشمیر کی بھارتی جابرانہ تسلط سے آزادی تک جدوجہد آزادی جاری و ساری رکھی جائیگی ،‘ چوہدری شبیر ایڈووکیٹ

پیر 23 اکتوبر 2017 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری شبیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یوم تاسیس ریاستی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، آج کے دن اس عزم کا عہد کیا جائے کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی جابرانہ تسلط سے آزادی تک جدوجہد آزادی جاری و ساری رکھی جائیگی ، بھارت تحریک آزادی کشمیر کیخلاف منفی پروپیگنڈے کر رہا ہے اور ظلم کے باوجود کشمیری آزادی کا علم تھامے اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ، آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم دنیا بھر میں اجاگر کیے جائیں ، تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے مسلہ کشمیر کے تاریخی اور قانونی پس منظر کو اجاگر کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوم تاسیس کے حوالہ سے میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام پر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ہندوستان ایک منظم سازش کے تحت بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے مگر کشمیری ان تمام سازشوں کے باوجو دظلم جبر اور منفی ہتھکنڈوں کے سامنے سینہ سپر ہوکر آزادی کا علم تھامے ہوئے ہیں ، آج کے دن یہ عہد کیا جائے کہ ریاست کا ہر شخص اجتماعی اور انفرادی طور پر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرئے گا ، اس مقصد کے لیے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع ابلاغ کو استعمال کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وکلا ء نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے ہمشہ مثبت کردار ادا کیا اور یہ کردار ادا کرتے رہیں گے ، آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار مسلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائیگی ۔

متعلقہ عنوان :