آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کاپہیہ رواں دواں ہے ‘ ( ن) لیگ کوتوڑنے کی باتیںکرنیوالے خودٹوٹ رہے ہیں‘ سردار فاروق سکندر خان

پیر 23 اکتوبر 2017 15:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ خطہ میںتعمیروترقی کاپہیہ رواں دواں ہے 2016کے الیکشن میںآزادکشمیرکی عوام نے حق اورسچ کوووٹ دیامسلم لیگ ن کوتوڑنے کی باتیںکرنے والے خودٹوٹ رہے ہیںمسلم لیگ ن جمہوری اورسیاسی عمل کے تسلسل پریقین رکھتی ہے حکومت آزادکشمیرکی عوام دوست پالیسیوںکی وجہ سے خطہ کی ترقی کی دوڑمیںشامل ہوچکاہے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میںلوڈشیڈنگ کے جن کوقابوکرلیاہے پاکستان مسلم لیگ ن کے دورمیںشروع ہونے والے بجلی کے منصوبہ جات جلدمکمل ہونگے جس سے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائے گان لیگ کے خلاف سازشیںکبھی کامیاب نہیںہونگی سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے ترقی کانیا دورشروع ہوگامسلم لیگ ن عوام کی نمائندہ جماعت ہے ترقیاتی منصوبوںمیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی دلچسپی ترقی کی ضامن ہے مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیادپر2018کے الیکشن میںکامیاب ہوکرعوامی خدمت کاسفرجاری رکھے گی اندرون آزادکشمیرمعیاری سڑکات کی تعمیرکاآغازپاکستان کوکشمیرسے ملانے والی بین الاضلاعی،اضلاع کوڈویژن سے ملانے والی سڑکوںکی تعمیرکے فنڈزمختص کردیئے گئے دعوئوںپرنہیںبلکہ مسلم لیگ ن عملی اقدامات سے عوامی خدمت کاسفرجاری رکھے ہوئے ہے موجودہ حکومت نے ایک سال کے دورا ن طے شدہ اہداف کومکمل کرنے کی بھرپورکوشش کرکے اپنے انتخابی منشورکوپروان چڑھایاہے پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی دانشمندانہ پالیسیوںکی بدولت عام آدمی کامعیارزندگی بلندہورہاہے خطہ میںترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیںسابق دورمیںحکمران عیاشیاںکرتے رہے اورعوام فاقوںسے مرتے رہے یوم تاسیس کوملی جوش وجذبے کے ساتھ مناکر مقبوضہ کشمیرمیںبسنے والے اوربھارتی مظالم سہنے والے بہن بھائیوںکومثبت پیغام دینگے ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرکوانتخابات میںعوام نے جوبھاری مینڈیٹ دیاتھااس مینڈیٹ کااحترام کرتے ہوئے عوام کی خدمت کے لیے ہمارے شب وروزحاضرہیںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے دورمیںآزادکشمیرمیںتعمیروترقی کے باب رقم ہوئے جس کی گواہی آزادخطہ کی دھرتی دے رہی ہے سالارجمہوریت کے ویژن کوجاری رکھتے ہوئے آزادکشمیرکے کونے کونے میںعوام کوسہولیات پہنچانے کے لیے حقیقی معنوںمیںعملی اقدامات اٹھائے ہیںانہوںنے کہاکہ مخالفین چھوٹی چھوٹی باتوںپرپوائنٹ سکورنگ کرکے ماضی میںکئے گئے اپنے گھنائونے کرتوت چھپانہیںسکتے تاریخ گواہ ہے کہ آزادکشمیرکے شہریوںکوآزادی کی جوسانس میسرہے اس میںہمارے آبائواجدادکارول کسی سے ڈھکاچھپانہیںانہوںنے کہاکہ الیکشن میںآزادکشمیرکی عوام نے مسلم لیگ ن کے تعمیروترقی کے ویژن کودیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکوحکومت بنانے کے لیے موقع فراہم کیاہے آزادکشمیرکے شہریوںکے پاکستانی عوام سے دل وجان کے رشتے ہیںپاکستان کشمیریوںکی منزل ہے قائداعظم محمدعلی جناح نے کہاتھاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے انہوںنے کہاکہ جب ہم نے اقتدارسنبھالاتوغیرترقیاتی اخراجات کوکم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوںمیںمریضوںکوادویات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جس پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوںمیںفری ایمرجنسی کے نفاذ کے بعدغریب عوام کوفری ادویات مل رہی ہیںخطہ میںپسماندہ اوردورافتادہ علاقہ کے لوگوںکے سفری مسائل کم کرنے کے لیے سڑکات پربھرپورتوجہ دی جارہی ہے جس سے دیہی علاقوںکے لوگوںکوشہری لوگوںکے برابرسہولیات میسرہونگی۔

متعلقہ عنوان :